جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ' جموں خطے کے ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔'
![کووڈ ۔19: جموں و کشمیر میں مزید ایک ٹیسٹ مثبت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/img-20200326-wa0101_2603newsroom_1585238199_9.jpg)
واضح رہے کہ اس سے قبل روہت کنسل نے ٹویٹر کرکے اس کی تصدیق کی کہ سرینگر میں بھی آج دو نئے کیسز مثبت پائے گئے۔ دو بھائی، ایک کی عمر سات سال اور دوسرا آٹھ ماہ کا ہے۔ سرینگر کے تصدیق شدہ کیس کے پوتا پوتی جو سعودی عرب کا سفر کرکے آیا تھا اور 24 مارچ کو انہیں کورونا وائرس کے لیے مثبت پایا گیا تھا۔'
وادی کشمیر میں آج مہلک کوروناوائرس سے متاثر 65 شخص کی موت ہوگئی ۔ انتقال شدہ شخص سرینگر کے ڈلگیٹ میں واقع امراض سینہ سے متعلق خصوصی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
جموں و کشمیر میں اس وبا سے پہلی موت ہونے کے بعد مرکزی علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔