ETV Bharat / state

کووڈ 19: گاندربل کے دوا فروش کی منفرد پہل - کورونا واریئر بن جاؤں

کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کئی افراد رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

کووڈ 19: گاندربل کے دوا فروش کی منفرد پہل

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 7:21 AM IST

جہاں پوری دنیا میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کے سبب لوگ اپنے ہی گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور ہر طرح کے کاروباری ادراے بھی بند ہو کر رہ گئے ہیں۔

کووڈ 19: گاندربل کے دوا فروش کی منفرد پہل

وہیں اس دوران وادیٔ کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں ایک دوا فروش نے بھی کورونا جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔

دوا فروش کا کہنا ہے کہ 'نیم طبی اور پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر میرا بھی من کرتا تھا کہ میں کورونا واریئر بن جاؤں اور انہوں نے ضرورت مند افراد میں مفت ماسک اور سستے داموں میں ادویات وغیرہ تقسیم کرنا شروع کیا۔'

یہ بھی پڑھیں

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں اُنیس ہزار کا ہندسہ عبور

ان کا ماننا ہے کہ گاندربل میں کووڈ 19 میں مبتلا ضرورت مند افراد کی مدد کرنا وقت کی ضرورت ہے جس کے بعد انہوں نے ضروری ادویات اور ماسک لوگوں کے لیے سستے داموں میں دستیاب رکھے۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل کے کوڈ آئیسولیشن وارڈ کے باہر ان کی دکان میں ہر وقت ضرورت مند افراد کا رش لگا رہتا ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے چوبیس گھنٹے اپنی دکان کھلی رکھنا شروع کیا ہے تاکہ ضرورت مند لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔

سکمز صورہ سے ایک ضرورت مند شخص دوا لینے کے لئے گاندربل آئے تھے، جن کا کہنا تھا کہ 'انہیں یہاں ادویات دیگر دکانوں سے سستی ملتی ہیں جو ان مشکل حالات کے دوران عام انسان کے لیے راحت کے برابر ہے۔'

دوا فروش نے کہا کہ 'وہ اس سے قبل بھی محتاج اور غریبوں میں ادویات تقسیم کرتے تھے۔ تاہم کورونا کے دوران انہوں نے ماسک اور سینیٹائزر مفت میں تقسیم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ادویات کو بھی کم ریٹ میں لوگوں کو فراہم کرنا شروع کیا ہے جس کی وجہ سے دور دور سے لوگ گاندربل میں ان سے دوا لینے کے لیے آتے ہیں۔'

دوا فروش کا ماننا ہے کہ 'ان مشکل ترین صورتحال کے دوران ہر فرد 'کورونا واریئر' بن سکتا ہے اور ضرورت مند افراد کی مدد کر سکتا۔'

انہوں نے کہا کہ 'صرف ادویات ہی نہیں بلکہ دیگر ضروری چیزیں لوگوں تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔'

انہوں نے دیگر ضروری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں اور دوا فروشوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اسی طرح سے اس مہلک وبا میں زیادہ منافع نہ کماتے ہوئے ضرورت مند لوگوں تک ضروری چیزیں کم سے کم داموں میں دستیاب کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.