جموں و کشمیر: کووڈ 19 کے 30 نئے مثبت معاملات
جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے21 کا تعلق کشمیر سے اور 9 کا تعلق جموں سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد 1013 تک پہنچ گئی ہے۔
جموں و کشمیر: کوویڈ-19 کے 30 نئے مثبت معاملات
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1013 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 489سرگرم معاملات ہیں ۔ 11 کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اب تک 513اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اِس دوران آج مزید28مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 70,306 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 15 مئی 2020ء کی شام تک 69,293 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اب تک1,05,941افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 27,760 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ142 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔489کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 13,254 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق64,285اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 135 مثبت معاملات سامنے آتے ہی جن میں سے12 سرگرم معاملات ہیں ، 122مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 153 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 65 سرگرم معاملات ہیں ۔84 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ04 کی موت واقع ہوئی ہے۔اننت ناگ میں 145 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں اور 118 سرگرم ہیں۔ 26 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 116ہوئی ہیں جن میں سے 46سرگرم معاملات ہیں اور03مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 67صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع شوپیان میں 107 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 44 سرگرم ہیں اور 63صحتیا ب ہوئے ہیں جبکہ کپواڑہ میں 85مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 37 سرگرم معاملات ہیں اور48صحتیاب ہوئے ہیں۔
ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک52ہوئی ہیںجن میں سے 31سرگرم ہیں اور21اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔گاندربل میں کلو 23مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 09 سرگرم معاملات ہیں اور 14 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اِدھرکولگام میں72 مثبت معاملات پائے گئے ہیں ۔66سرگرم معاملات ہیںاور 06صحتیاب ہوئے ہیں۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 15 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 10 سرگرم معاملات ہیں اور 05 صحتیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح جموں میں وائر س کے 39مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں12 سرگرم معاملات ہیں اور26 صحت یاب ہوئے ہیںاور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 24 ہوئی ہےں جن میں سے 04معاملات سرگرم ہیں۔ 19صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنا¿ ضلع سانبہ میں 11 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 7 سرگرم معاملات ہیں اور چاراَفراد شفایاب ہوئے ہیںاورراجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 5 مریض پائے گئے ہیںجس میں ایک معاملہ سرگرم ہے اور چار شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کٹھوعہ میں21مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 20 سرگرم معاملات ہیںاور ایک صحتیاب ہوا ہے۔ کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے جبکہ رام بن میں 06 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 5 سرگرم معاملات ہیں اور ایک شفایاب ہوا ہے۔
ریاسی میں بھی03 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک شفایاب ہوا ہے۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی ابتدا میں ہی تشخیص سے یہ وبامزید پھیلنے روکی جاسکتی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری ایڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اسے نہ چھپائیں کیوں کہ اس سے ایسے افراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری بنائے رکھنا اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئےں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔ایڈ وائرزی کے مطابق تما م طرح کی سماجی ، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔