ETV Bharat / state

Terror Funding Case: شبیر شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

عدالت میں شاہ کے وکیل ایم ایس خان نے کہا کہ میرے مؤکل کو ملکی آئین اور عدلیہ کے نظام پر مکمل اعتماد ہے۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ ان کے مؤکل نے ہمیشہ ای ڈی کی سمن کا جواب دیا ہے اور ایجنسی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

شبیر شاہ کی ضمانت کا فیصلے محفوظ
شبیر شاہ کی ضمانت کا فیصلے محفوظ
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 3:30 PM IST

Updated : Jul 1, 2021, 8:26 PM IST

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے ٹیرر فنڈنگ سے متعلق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ایک کیس میں علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو عدالت نے ای ڈی کی ٹیرر فنڈنگ ​​سے متعلق کیس میں شبیر شاہ کی ضمانت پر حکم محفوظ کر لیا تھا۔ اس دوران ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے کہا تھا کہ عدالت جمعرات کی شام یہ فیصلہ سنا دے گی۔

عدالت میں شاہ کے وکیل ایم ایس خان نے کہا کہ میرے مؤکل کو ملکی آئین اور عدلیہ کے نظام پر مکمل اعتماد ہے۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ ان کے مؤکل نے ہمیشہ ای ڈی کی سمن کا جواب دیا ہے اور ایجنسی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ای ڈی کی تحقیقات بہت سست ہے۔ شاہ کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب تک صرف چار سماعت ہوئی ہیں جس کے دوران ایجنسی نے صرف پانچ گواہوں کی جانچ کی ہے۔

سماعت کی آخری تاریخ کو، عدالت نے شاہ کے وکیل سے اپنے مؤکل سے واضح ہدایات لینے کو کہا تھا کہ آیا اس کا مؤکل عدالتی نظام اور بھارت کے آئین پر مکمل اعتماد رکھتا ہے۔ اس کے بعد، عدالت نے ٹیرر فنڈنگ معاملے میں کشمیری علیحدگی پسند رہنما کی درخواست ضمانت پر سماعت یکم جولائی کے لئے ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:

لشکر طیبہ کا مطلوب کمانڈر گرفتار: پولیس

ادھر، ای ڈی کی جانب سے پیش پیش ایڈووکیٹ راجیو اوستھی نے کہا کہ ایسی پراپرٹی کی نشاندہی کی گئی ہے جس کو جلد ہی منسلک کرنے کی ضرورت ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ شاہ ایک بااثر شخص ہیں اور تفتیشی ایک اہم مرحلے پر ہے۔

واضح رہے کہ شبیر شاہ نے حال ہی میں ضابطہ اخلاق کے ایکٹ 436 اے کے دفعات کے تحت ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔ تاہم وہ پی ایم ایل اے کے سیکشن چار کے تحت منی لانڈرنگ کے جرم کے لیے تجویز کردہ سزا کا نصف کاٹ چکا ہے۔' ضمانت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں شریک ملزم اسلم وانی کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے اور شاہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے۔

شاہ کو سنہ 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم ابھی تک صرف چار بار سماعت ہوئی ہے اور صرف پانچ گواہ سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔"

واضح رہے کہ شبیر شاہ نے حال ہی میں ضابطہ اخلاق کے ایکٹ 436 اے کے دفعات کے تحت ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔ تاہم وہ پی ایم ایل اے کے سیکشن 4 کے تحت منی لانڈرنگ کے جرم کے لیے تجویز کردہ سزا کا نصف کاٹ چکا ہے۔'

Last Updated : Jul 1, 2021, 8:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.