نوراترا کے موقع پر جہاں مندروں کے شہر جموں میں رونق ہوتی تھی تاہم اس بار کورونا وائرس سے بچنے کےلئے انتظامیہ کی طرف سے بندشیں عائد کرنے کے ساتھ ہی بازاروں اور مندروں میں چہل پہل ماند پڑگئی ہے۔ حکومت نے مذہبی مقامات پر ہجوم یا بھیڑ جمع کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ جموں کے بیشتر مندروں میں عقیدت مند موجود نہیں ہیں جبکہ جموں کے مشہور مندر رگوناتھ مندر میں بھی عقیدت مند نظر نہیں آرہی ہے۔
کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے بیشتر لوگ گھروں میں رہنا مناسب سمجھ رہے ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے بھی سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔