ETV Bharat / state

لیہہ: کورونا سے متاثر استاد کا قابل تحسین قدم

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود کفایت حسین نامی 34 سالہ استاد نے کوارنٹائن سینٹر میں بھی آن لائن کلاس لے کر نا صرف اپنے فرائض انجام درہے ہیں بلکہ اپنے ہم پیشہ افراد کے لیے ایک بہترین مثال پیش کی۔

لیہہ میں کورونا سے متاثر استاد نے مثال قائم کی

author img

By

Published : May 16, 2020, 9:56 PM IST

لمڈن ماڈل سینیئر سیکنڈری اسکول (لیہہ) میں ریاضی مضمون پڑھانے والے کفایت حسین کا کہنا ہے کہ 'درس و تدریس صرف میرا کام نہیں بلکہ میرا جنون ہے۔ جب میں کلاس لیتا ہوں تو مجھے تازگی محسوس ہوتی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں زندگی کا اپنا مقصد پورا کر رہا ہوں۔ میں وائرس کو اپنا جذبہ چھیننے نہیں دے سکتا ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وبائی بیماری سے لڑنا نہایت ہی آسان ہے بشرطیکہ قرنطینہ کا موثر استعمال کیا جائے ۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار میڈیا کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں اظہار کیا ۔

کفایت حسین کا ہے کہ' میں جس گاؤں میں رہتا ہوں وہاں دو کیس مثبت آنے کے بعد گاؤں کو کنٹنمنٹ زون کے زمرے میں لایا گیا۔ میں نے بھی رضاکارانہ طور پر اپنے اور بچوں کے تحفظ کے لیے ٹیسٹ کرایا اور جس میں میری رپورٹ مثبت آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے 5 مئی سے آن لائن کلاس شروع کی جس کے لیے انتظامیہ سے اجازت بھی مل گئی اور اسکول والوں نے ضروری ساز وسامان فراہم کئے۔

کفایت حسین نے کہا کہ وہ ساتویں تا دسویں جماعت کے طلباء کی روزانہ دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک آن لائن کلاسز لیتے ہیں جس میں تقریبا 50 طلبا شریک ہوتے ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر لیکچر اپلوڈ کرتے ہیں اور واٹس ایپ گروپس پر سوالات۔

کفایت حسین نے مزید کہا کہ میرا سب سے بڑا شوق درس و تدریس ہے اس لیے پرائیوٹ اسکول میں کام کرنے کے باوجود میں نے کبھی کہیں اور ملازمت کے لیےدرخواست نہیں دی، انہوں نے مزید کہا کہ میرے اس طرز عمل پر اہل خانہ کافی خوش ہیں اور میری حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

کفایت حسین نے کہا کہ کورونا سے لڑنا بہت آسان ہے بشرطیہ قرنطینہ کو صحیح استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ دوران قرنطینہ انسان کو منفی سوچ و خیالات کا بہت زیادہ خطرہ لاحق رہتا ہے اس طرح کی ذہنی پریشانی سے بچنا انسان کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے

قرنطینہ کے دوران کفایت حسین نے کہا کہ اگر کسی کو قرنطین میں ڈال دیا جاتا ہے تو اسے تعمیری مشغولیت کی تلاش کرنی چاہئے۔ ہمیں اپنا وقت ہرگز ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ اگر میں آن لائن کلاس نہیں دے رہا ہوتا تو عین ممکن تھاکہ میں بھی افسردگی میں مبتلا ہو جاتا۔ لوگ اس بیماری کو بہت سنجیدگی سے لیں۔ مجھے یقین ہے کہ میں بہت جلد صحتیاب ہو جاوں گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.