سرینگر ۔ کرگل قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بحال ہونے کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر کرگل نے مینامرگ میں ایک اسکریننگ پوسٹ اور دراس میں ایک قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کے لئے حکم جاری کیا۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی ایم، تحصیلدار اور بلاک میڈیکل آفیسر کو تین دن کے اندر اندر مکمل طور پر اسکریننگ پوسٹ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ایک حکمنامہ کے مطابق افسروں کو ٹوریسٹ ڈاک بنگلو کے قریب عمارت میں ایک قارئینٹن سینٹر قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاکہ کم از کم 50 بستر اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر مسافر، سیاح، ڈرائیور اور فوجی اہلکار اور پیرا فوجی اہلکاروں کی سو فیصد اسکریننگ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اسکریننگ کے بغیر داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکمنامے میں یہ بھی بتایا ہے کہ اگر کسی شخص میں کووڈ 19 کے علامات پائے جاتے ہیں تو اُسے فوری طور پر نرسنگ اسکول کربھتک کرگل میں قائم کردہ الگ تھلگ وارڈ (ائی سولیشن سینٹر) میں منتقل کی جائے گی۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کرگل، مینامرک میں اسکریننگ پوسٹ اور قارئینین سینٹر میں ضروری سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائے۔