ETV Bharat / state

کوروناوائرس: اننت ناگ میں دفعہ 144 نافذ - کوروناوائرس کے وباؤ کو پھیلنے سے روکنے

وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے وباؤ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

کوروناوائرس: اننت ناگ میں دفعہ 144 نافذ
کوروناوائرس: اننت ناگ میں دفعہ 144 نافذ
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 5:00 PM IST

اننت ناگ میں انتظامیہ نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرکے عوامی مقامات پر 5 سے زائد افراد کو جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اننت ناگ ضلع مجسٹریٹ بشیر احمد ڈار کی جانب سے یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

کوروناوائرس: اننت ناگ میں دفعہ 144 نافذ
کوروناوائرس: اننت ناگ میں دفعہ 144 نافذ

خیال رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام، کشتواڑ، کپواڑ ، گاندربل کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی اسی طرح کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے ووہان شہر سے یہ وبا پھیلی اور دنیا کے تقریباً 130 ممالک اس وبا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئی ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر اٹلی ہے جہاں 2158 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.