ETV Bharat / state

کوروناوائرس: ' ہمیں آبائی ریاست بھیجنے کا بندوبست کیا جائے'

وادی کشمیر میں پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے غیر ریاستی باشندوں نے حکومت سے اُنہیں اپنے آبائی ریاست بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

' ہمیں اپنے آبائی ریاست بھیجنے کا بندوبست کیا جائے'

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 4:08 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اُرنہال جموں سرینگر قومی شاہراہ کے متصل جھونپڑیوں میں مقیم یہ غیر ریاستی باشندے جھاڑو بنانے کے کاروبار اور بھیک مانگنے کی غرض سے ہر سال وادی کشمیر میں آتے ہیں۔

' ہمیں اپنے آبائی ریاست بھیجنے کا بندوبست کیا جائے'

ان غیر مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ' لاک ڈاون کے بعد جھاڑو کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ لہذا یہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں اپنے آبائی ریاست راجستھان بھیجنے کا بندوبست کیا جائے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاون کے بعد انتظامیہ کی جانب سے انہیں مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ تاہم ان کی مانگ ہے کہ انہیں چاول کے بدلے آٹا فراہم کیا جائے۔روٹی کھانے کے عادی ہونے کی وجہ سے چاول کھانے کے بعد وہ اور خاص کر ان کے بچے بیمار ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک مرکزی علاقے میں متاثرین کی کل تعداد 270 ہوئی ہے۔ وادی کشمیر سے رپورٹ ہونے والے مثبت کیسز میں کئی غیر مقامی باشندوں کے ٹیست بھی مثبت پائے گئے ہیں جس سے وادی میں لوگ ذہنی پریشانی میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.