ویری ناگ علاقے میں لوگوں اور انتظامیہ کے درمیان تال میل کی وجہ سے کوروناوائرس اس علاقے میں دستک نہیں دے پایا۔
اگرچہ لاک ڈاؤن کی شروعات میں جموں کشمیر بینک برانچ ویرینگ کے باہر لوگوں کا رش دیکھنے کو ملا تھا لیکن بعد میں انتظامیہ کی جانب سے لیے گئے احتیاطی اقدامات کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو یقینی بنایا گیا۔
وہیں اس علاقے میں کئی رضاکار تنظیمیں کام کر رہی ہے جو لوگوں کو اس مہلک بیماری کے خطرات کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہیں اور اس کے علاوہ ضرورت مندوں تک راشن پہنچانے میں بھی اپنا اہم رول نبھا رہے ہیں۔
تحصیل ویری ناگ کے منسلک گاؤں میں متعلقہ اوقاف کمیٹی بھی لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے میں اپنا اہم رول نبھا رہے ہیں۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈورو شاہ آباد غلام رسول وانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' میں ویری ناگ اور ڈورو کے لوگوں کو مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کو اس علاقے سے دور رکھنے میں مدد کی۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں اور اس خطرناک بیماری سے ہر ایک کی جان بچائیں۔