انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے مقامی لوگوں میں ماسکس تقسیم کئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
تحصیلدار منجاکوٹ کوٹ میں تین کیس مثبت آنے کے بعد اس علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا جس کے بعد عوام کی جانب سے انتظامیہ کو پورا تعاون دیا جارہا ہے۔ لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔
جہاں سے بھی کسی شخص کی مشکلات سامنے آتی ہے انتظامیہ فوری اس کی مشکلات کا ازالہ کرتی ہے۔
ایس ڈی پی او منجاکوٹ نے کہا کہ' اب حالات پہلے سے بہتر ہیں، لوگوں کی جانب سے پورا تعاون دیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز منجاکوٹ کے ایک گاؤں میں ایک شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں چار سے پانچ افراد شامل ہوئے جن کو فوری قرنطین میں منتقل کر دیا گیا۔'
منجاکوٹ سرپنچ سمرین خان نے کہا کہ' ریڈ زون قرار دینے کے بعد منجاکوٹ کے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا تھا تاہم اب پہلے سے حالات بہتر ہے۔لوگوں بھی اپنے فرائض با خوبی انجام دے رہے ہیں۔'