ان باتوں کا اظہار لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتہ کے روز راج بھون میں منعقدہ افسروں کی ایک اعلیٰ سطحی کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کیول کمار شرما، فاروق خان، راجیو رائے بھٹناگر اور بصیر احمد خان، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتا، صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل اتل ڈولو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھی، پلاننگ، ڈیولپمنٹ و مانٹیرنگ محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف و باز آبادکاری اور تعمیر نو کے انتظامی سیکرٹری سمرن دیپ سنگھ، ڈپٹی کمشنر جموں سشما چوہان اور مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم بھوپندر کمار نے میٹنگ میں شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ چونکہ کووڈ 19 تیسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے اس لئے اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے سلسلے میں کی جارہی کوششوں میں تیزی لانی ہوگی۔
انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتالوں میں آئیسولیشن اور کورنٹائن سہولیات فراہم کرنے میں دوگنی کوشش کرتے ہوئے متعلقہ مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریں۔
انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ کووڈ 19 کے مشتبہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ احتیاطی اقدامات کے طور پر ان لوگوں کے نمونوں کا ٹیسٹ عمل میں لایا جاسکے۔