کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان امتحانات کی تازہ تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے ایک حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ' یکم اپریل سے طے شدہ پی جی/ یو جی / پروفیشنل کورسز کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ تازہ ترین تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔'
واضح رہے کہ کوروناائرس وبا نے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی دستک دی ہے۔ جموں وکشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 27 ہوگئی جن میں سے وادی کشمیر سے 21 اور جموں خطے سے 6 رپورٹ ہوئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کہ 'یونیورسٹی کھلنے کے بعد پہلے ہی طے شدہ امتحانات / ریی ایوالویشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی جائے گی۔'