سرکاری ترجمان کے مطابق دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں پھنسے باشندوں کے مسائل حل کرنے کے لیے جموں و کشمیر کے رہائشی کمیشن کی جانب سے تین ٹیلیفون نمبرز 011-24611210، 24611108، 24615475 والی 24 × 7 ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل سکریٹری ریمپی اوہری دہلی میں مجموعی کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ذریعہ ملک بھر سے سیکڑوں کشمیری طلبا کو پہلے ہی اپنے آبائی اضلاع میں واپس جانے کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے جبکہ متعدد افراد کو دہلی کے مختلف ہوٹلز میں رکھا گیا ہے۔