جموں خطے میں آج ڈاکٹر نصیر نے گھر گھر جاکر لوگوں سے کوروناوائرس سے محفوظ رہنے اور مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے جانکاری فراہم کی۔
اس دوران ڈاکٹر نصیر نے کہا کہ' لوگ اپنے گھروں میں بیٹھنا ہی بہتر سمجھے اور اس میں لوگوں کی بھلائی بھی ہیں۔'
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ دن بہ دن کوروناوائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے خاص کر وادی کشمیر میں اس وائرس سے کافی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' میں لوگوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ لاک ڈاون کے پابند رہیں، سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل آواری کریں ۔ '
وہیں انہوں نے انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ قرنطینہ مراکز میں بھی سماجی دوری کا خیال رکھا جائے تاکہ اس وبا کو مزید پھلنے سے روکا جاسکے.