جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کووڈ -19 کی روک تھام اوراس مہلک بیماری سے لوگوں کی حفاظت کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئی اہم اقدامات اٹھائے جارہیں ہیں۔
ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئیفوڈ نے ضلع ہسپتال میں ڈس انفیکشن سرنگ کا افتتاح کیا۔ اس ٹنل کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈہ میں نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعے ہسپتال میں داخل ہونے والے لوگوں جراثیم سے پاک ہو جائیں گے کیونکہ ان پر جراثیم کش دوا کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے ۔
ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے کہا کہ' یہ سرنگیں چھوٹے برقی پمپوں سے لیس ہیں جب کوئی اس ٹنل میں داخل ہوگا تو اس پر جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ اس سے لوگوں کے کپڑے، جوتے، ہاتھ ، چہرہ وغیرہ کووڈ 19 اور دیگر جراثیم سے پاک ہو جائیں گے۔
ضلع ہسپتال ڈوڈہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یعقوب نے بتایا کہ 'تمام میڈیکل، پیرامیڈیکل عملہ، حاضرین، مریضوں، زائرین اور یہاں تک کہ مریضوں کی جراثیم کشی اور حفظان صحت کو یقینی بنانے کے لیے اس سنیٹائزنگ ٹنل کو نصب کیا گیا ہے۔ اس ٹنل سے کووڈ 19 کی منتقلی کو روکنے میں مدد ملے گی۔
اُنہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں انتظامیہ کی جانب سے مختصر وقت میں ٹنل کی تنصیب پر حکام کی تعریف کی جو وقت کی اہم ضرورت تھی۔
انہوں نے ڈوڈہ کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مذہبی طور پر لاک ڈاؤن کی پیروی کریں اور ماسک کا استعمال کریں ، ہاتھ دھونے کی مشق کریں، استشنیٰ کو بڑھاؤ دیں اور اس بیماری سے بچاؤ کے لیے حکومت کی مختلف حکم ناموں پر عمل کریں۔