موجودہ حالات کا ناجائز فائدہ اٹھاکر سوپور میں دکانداروں نے لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا تھا۔
وادی کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور سخت بندشوں کے باعث جہاں ہر طبقہ پریشان اور متاثر ہوا ہے تو وہیں دوسری جانب اس لاک ڈاؤن کا ناجائز فائدہ اٹھا کر مین قصبہ جات اور دکانداروں نے لوٹ مچا کے رکھ دی ہے اور صارفین کو لوٹنے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑ رہے ہیں اور ہر ایک چیز میں از خود اضافہ کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جو کوئی بھی چیز ایک ماہ پہلے 50روپے یا 200روپے میں فروخت کی جارہی تھی وہیں چیز آج ان نامساعد حالات میں یہ دکاندار 150اور250روپے میں فروخت کی جارہی ہے جس سے غریب کی کمر اور بھی ٹوٹ چکی ہے۔
ان ناجائز منافع خور دکاندار کے خلاف آج سوپور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سوپور پولیس اور مونسپل کمیٹی سوپور کے اعلی افسروں نے سبزی فروشوں سے جرمانہ وصول کیا۔
ان دکانداروں نے ریٹ لسٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی مرضی کے حساب سے یہ چیزیں فروخت کرنی شروع کی تھی۔ جبکہ ان موجودہ حالات میں لوگ کافی مشکلات سے گزر رہے ہیں اورغریب لوگوں کے گھروں سے دو وقت کی روٹی بھی غائب ہونے لگی۔
تاہم پولیس نے ان غریب لوگوں کی مدد کی لیکن کچھ علاقوں کے غریب لوگ بھوکے مر رہے ہیں جن کے جیبوں میں پیسے ختم ہوگئے ہیں اور ان کی کھانے پینے کی چیزیں بھی ختم ہوگئی۔ سوپور کے عوام نے انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔