ETV Bharat / state

کوروناوائرس: 46158 افراد زیر نگرانی،  متاثرین کی کل تعداد 207

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان افراد کے ساتھ رابطے میں آئے ہوئے لوگوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے ۔

کوروناوائرس: جموں کشمیر میں مزید 23 کیسز مثبت

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 5:18 PM IST

Updated : Apr 10, 2020, 8:58 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت نے اس مہلک بیماری سے نمٹنے کے لیے ریڈ اور بفر زون بنا کر کلسٹرز پر قابو پانے کی حکمت عملی نافذ کردی ہے۔

جموں کشمیر میں آج کورونا وائرس کے مزید 23 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب جموں و کشمیر میں معاملات کی کل تعداد 207ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس: جموں کشمیر میں مزید 23 کیسز مثبت
کوروناوائرس: جموں کشمیر میں مزید 23 کیسز مثبت

جموں و کشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے ٹویٹر پر ان معاملات کی تصدیق کی ہے۔ روہت کنسل نے لکھا کہ 'جموں و کشمیر میں 23 افراد کو کورونا وائرس کے لیے مثبت پایا گیا۔ اس سے اب جموں و کشمیر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 207 ہوگئی ہے۔ ان معاملات میں وادی کشمیر میں168 جبکہ جموں میں 39 سرگرم ہیں۔ چھ افراد اب تک صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ چار کی موت ہوچکی ہے۔ '

کوروناوائرس: 46158 افراد زیر نگرانی، معاملات کی کل تعداد 207

سرکاری عہدیداروں کے مطابق مرکزی علاقے میں کم سے کم 46158 مسافروں اور مشتبہ معاملات سے وابستہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سےکم از کم 7726 افراد کو ہوم قرنطین میں، 415 ہسپتال قرنطین، 197 اسپتال آئیسولیشن اور 27891 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اب تک تقریبا 9925 افراد نے اپنی 28 دن کی نگرانی کی مدت مکمل کی ہے۔

انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ 'اب تک 2961 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 2754 نمونے منفی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ 207 نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ کم از کم 197 کیسز کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ سرگرم ہیں۔'

حکام نے ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں اور آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ماہ کے لئے جیل میں بند کیا جاسکتا ہے۔ کشمیر میں ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز کے خصوصی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر قاضی ہارون کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 مثبت معاملات میں حالیہ اضافے کی وجہ وسیع رابطوں کی کھوج، کنٹینمنٹ زونز میں سرگرم معاملات کی تلاشی اور جانچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم تمام مشتبہ افراد اور اعلیٰ رسک رابطوں کے نمونے اکٹھا کررہے ہیں۔ ہم بڑے پیمانے پر سماجی دوری کو نافذ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔'

  • کل کیسز ۔207
  • موت ۔ 4
  • صحتیاب ۔ 6
  • سرگرم کیسز۔ 197
  • کشمیر ۔ 168
  • جموں ۔ 39
  • سرینگر۔51
  • بانڈی پورہ ۔36
  • بارہمولہ ۔30
  • بڈگام ۔10
  • پلوامہ ۔3
  • شوپیان۔13
  • کپواڑہ ۔13
  • گاندربل ۔2
  • کولگام ۔3
  • جموں ۔6
  • ادھمپور ۔17
  • راجوری۔3
  • کشتواڑ ۔1

Last Updated : Apr 10, 2020, 8:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.