وادی کشمیر میں آج کوروناوائرس کے مزید 14 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کےبعد اب جموں و کشمیر میں معاملات کی کل تعداد 106 ہوگئی۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹر پر ان معاملات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ 'وادی کشمیر میں مزید 14 افراد کو کوروناوائرس کے لیے مثبت پایا گیا ہے جس سے اب جموں و کشمیر میں معاملات کی کل تداد 106 ہوئی ہیں۔'
روہت کنسل نے مزید لکھا کہ 'وادی کشمیر میں مثبت کیسز میں سے 82 کشمیر میں جبکہ 18 جموں میں پائے گیے ہیں۔
ادھر انتطامیہ نے بانڈی پورہ کے پانچ دیہات میں عوامی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ کونان، گنڈ قیصر، گنڈ داچھنا، ہکبارا اور مڈون میں لوگوں کی نقل حمل پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ انتطامیہ نے خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بانڈی پورہ میں گزشتہ روز پانچ کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے ائے ہیں۔'