ہسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ کینسر کے علاج کیلئے درکار کیمو تھراپی، ریڈیو تھراپی اور ڈایگناسٹک سروز بدستور جاری رہی گی۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کے ساتھ بات کرکے کیا گیا ہے۔
غورطلب ہے کہ سکمز و دیگر ہسپتالوں میں مریضوں کے علاوہ تیمارداروں کو بھی خاصا رش رہتا ہے اور کووڈ وبا کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ نے تیمارداروں سے گزارش کی ہے کہ وہ ہسپتالوں میں غیر ضروری طور نہ آئے۔
واضح رہے کہ سرینگر میں ایک بزرگ خاتون کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے وادی کشمیر میں بندشیں عائد کی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ و تعلیمی اداروں کو بند کر دیا ہے۔