ETV Bharat / state

کشمیر: پاسپورٹ آفس میں کام بحال

کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاون میں دو ماہ بند رہنے کے بعد کشمیر میں آج پاسپورٹ دفتر میں کام کا آغاز ہوا جہاں پر کووڈ 19 سے بچنے کے لیے رہنما خطوط پر عمل کرنے کے لیے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس: کشمیر میں پاسپورٹ دفتر میں کام بحال

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 6:58 PM IST

گزشتہ دو ماہ سے یہ دفتر دیگر دفاتر کی طرح بند تھا جس دوران لوگوں کو درکار پاسپورٹ سے متعلق جانکاری یا کام بھی ٹھپ تھا-

کورونا وائرس: کشمیر میں پاسپورٹ دفتر میں کام بحال

دفتر میں کام بحال کرنے کے لیے انتظامیہ نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رہنما خطوط کے تحت افدامات کیے ہیں-

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرینگر ریجینل پاسپورٹ افسر بی بی ناگر نے بتایا کہ اقدام میں لوگوں کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے محض 235 افراد کو ہر روز دفتر میں داخل ہونے کی اجازت ہے-

لوگوں کو دفتر کے باہر سماجی دوری رکھنے، ماسک پہننا اور ان کا درجہ حرارت دیکھنا لازمی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں آئے روز کووڈ 19 میں مثبت پائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام میں مایوسی دکھ رہی ہے۔

گزشتہ روز تک تصدیق شدہ افراد کی تعداد 4000 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد 43 پہنچ چکی ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.