سرینگر ضلع انتظامیہ کے مطابق شہر میں قرنطینہ مراکز میں 16 افراد کو آج احتیاطی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تاحال 1772 افراد نے قرنطینہ کی مدت مکمل کرتے ہوئے انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کی طبی جانچ کے بعد ہی ان کو رخصت کیا گیا اور خوشی کی بات ہے کہ تمام افراد صحتیاب ہے۔
قابل غور ہے کہ بیرونی ممالک سے واپس آنے والے تمام افراد کو انتظامیہ نے سرینگر اور دیگر اضلاع میں احتیاطی قرنطینہ میں نگہداشت میں رکھا تھا تاکہ کورونا وائرس کو پھیلاؤ سے روکا جاسکے۔
انتظامیہ کے مطابق قرنطینہ میں رکھے گئے کسی بھی فرد کو کووڈ میں متاثر نہیں پایا گیا ہے۔