سرینگر: جموں و کشمیر میں ضلع سرینگر کے قمر واری وارڈ نمبر 25 میں آج انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسینیشن ڈرائیو کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔
اس دوران علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں ویکسینیشن سینٹر پہنچ کر ویکسینیشن کروایا اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں مذکورہ علاقے کی کونسلر نیلوفر خان نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے علاقے کو کورونا جیسی مہلک وبا سے پاک بنانا ہے۔