ETV Bharat / state

ترال میں سرچ آپریشن

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 7:51 AM IST

ذرائع کے مطابق علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا اور گھر گھر تلاشی مہم جاری ہے۔

ترال میں سرچ آپریشن
ترال میں سرچ آپریشن

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع بٹہ گنڈ گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر سکiورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ترال علاقے میں ان دنوں ہر روز کسی نہ کسی گاؤں میں سرچ آپریشن عمل میں لایا جا رہا ہے اور ذرائع کے مطابق حال ہی میں کچھ نوجوانوں نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.