وارپورہ پولیس چوکی کے قریب عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں ایک ایس پی او وجاہت احمد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری بھی گولیوں سے زخمی ہوئے تھے تاہم حملے کے بعد ہی عام شہری زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڈ گیا۔
ہلاک شدہ عام شہری کی شناخت عمر سبحان کے طور پر ہوئی ہے۔
اس حملے کے فوراً بعد ہی علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔