ٹھیکیدار کمپنیاں اپچ سی سی، گیمن انڈیا، نویوگ، پٹیل کنسٹرکشن کرایہ دے کر روٹ پرمٹ والی گاڑیوں کے مالکان کے حق شب خون مار کر نجی گاڑیوں کے مالکان کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
ان تعمراتی کمپنیوں کے انجینیئرز نے نجی گاڑیاں غیر قانونی طور پر استعمال کر کے گاڑیوں کے مالک کو خطیر رقم بطور کرایہ دیتے ہیں اور کچھ گاڑیاں ضلع میں تعینات افسر بھی استعمال کرتے ہیں جبکہ روٹ پرمٹ والی گاڑیوں کے مالکان روڈ ٹیکس دینے کے باوجود ان کی گاڑیاں تعمیراتی کمپنیاں استعمال میں نہیں لیتی۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر رامبن شفقت مجید بٹ سے رابطہ کیا۔
انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 'عوامی شکایت ملنے کے بعد چند گاڑیوں کو ضبط کرنے کی کاروائی شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں ان کا محکمہ جلد ہی ایک مہم شروع کرے گی جہاں اس قسم کی گاڑیاں ضبط کی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔