ETV Bharat / state

'انتخابی مہم کے لئے امیدواروں کو معقول سکیورٹی فراہم کی جائے' - پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چئیرمین حکیم یاسین

جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہیں۔ تاہم اس انتخابات میں حصہ لے رہے بیشتر امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے سکیورٹی فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

' انتخابی مہم کے لئے امیدواروں کو معقول سکیورٹی فراہم کی جائے'

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 12:10 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ڈی سی اور پنچایتی انتخابات میں حصہ لے رہے امیدواروں کو حکومت کی طرف سے معقول سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

حکیم یاسین کا کہنا ہے کہ 'امیدواروں کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے وہ نہ تو اپنے متعلقہ علاقوں میں انتخابی مہم چلا پاتے ہیں اور نہ ہی وہ اپنے علاقوں کے لوگوں سے ووٹ مانگنے کے لیے جا پاتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ اکثر امیدواروں کی شکایت ہے کہ انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کے بہانے ہوٹلوں یا سکیورٹی حصار میں بند رکھا جاتا ہے۔

پی ڈی ایف کے چیئرمین نے ریاستی انتخابی کمشنر پر زور دیا ہے کہ وہ امیدواروں کو متعلقہ علاقوں میں بلا رکاوٹ اپنی انتخابی مہم چلانے کے لئے معقول حفاظت کے بندوبست کریں اور اس ضمن میں حائل رکاٹوں اور مشکلات کو فوری دور کریں۔

انہوں نے جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات اور پنچایتی انتخابات کو منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے عمل میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ جمہوریت اور چناؤ عمل پر لوگوں میں اعتماد اور بھروسے کو بحال کیا جائے۔

حکیم یاسین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کو دور رکھنے کے لئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور دیانت دار امیدواروں کے حق میں ہی اپنا قیمتی ووٹ ڈالیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.