ڈوڈہ: جموں و کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے علاقہ سنڈرا چکرا بھتی کی سڑک مکمل طور پر تیار ہونے کے بعد مقامی لوگوں کے چہرے پر خوشی صاف نظر آرہی ہے۔ اس سڑک کی تعمیری کام ایرا کنسٹرکشن کمپنی نے گزشتہ سال شروع کیا تھا جو بدھ کے روز مکمل ہوگیا۔ Road construction work completed in Doda
مزید پڑھیں:
سنڈرا چکرا بھتی کی عوام اس سڑک کا مطالبہ کئی سالوں سے کر رہے تھے جس کے لیے انہیں کئی مشکلات سے بھی گزارنا پڑا۔ گاؤں تک سڑک مکمل ہونے کے بعد سنڈرا چکرا بھتی کے لوگوں نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس علاقے میں سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، بچوں کو اسکول کے لیے پیدل چلنا پڑتا تھا، بیمار افراد کو گھوڑں یا چارپائی پر اٹھا کر ڈاکٹر کے پاس لے جانا پڑتا تھا، سڑک کے مکمل ہونے کے بعد اب مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔