جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر کے ضلع جموں میں پردیش کانگریس کمیٹی نے راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کرنے اور گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے 2 سال کی سزا کو برقرار رکھنے کے خلاف جموں میں ایک روزہ ستیہ گرہ کا اہتمام کیا۔ کانگریس قائدین ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ستواری جموں میں احتجاج کیا
اس احتجاج میں جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی کے ساتھ ساتھ کارگزار صدر رمن بھلا اور دیگر سینئر لیڈران نے شمولیت اختیار کی۔کانگریس کے حامیوں نے اپنے رہنما کی حمایت میں احتجاج کیا اور بی پی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی ۔
یہ بھی پڑھیں:Gurez Hoteliers Association ہوٹل مالکان کا گاہکوں سے من مانی رقم وصول کرنے سے انکار
ستیہ گرہ میں حصہ لیتے ہوئے جموں کشمیر صدر وقار رسول وانی نے اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے جمہوریت، عدم تشدد اور محبت کی بات کی ہے۔ اسی لیے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم عوام کے درمیان جائیں گے، آخر میں جیت جمہوریت کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ اس کی مخالفت میں اے آئی سی سی کی ہدایت پر ستیہ گرہ رکھا گیا ہے۔