ETV Bharat / state

Congress Convention At Sopore حاجی عبدالرشید ڈار کی قیادت میں کئی کارکن کانگریس میں شامل - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے ڈانگرپورہ گاوں میں کانگریس کے سابق رکن اسمبلی کی نگرانی میں گھر واپسی کے عنوان سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

سوپورمیں کانگریس کے جلسے میں لوگوں کی بھیڑ امڈی

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 3:03 PM IST

سوپورمیں کانگریس کے جلسے میں لوگوں کی بھیڑ امڈی

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سینئر رہنما حاجی عبدالرشید ڈار کی قیادت میں گھر واپسی کے بعد ایک اہم اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔

اجلاس میں تین سو سے زائد لوگوں نے شرکت کرکے ڈار کو آنے والے انتخابات میں پوری طرح سے یقین دلایا اور ڈار کے اس قدم کو مبارک باد پیش کیا۔ اس دوران حاجی عبدالرشید ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے بہت بڑی غلطی کی تھی کہ میں نے کانگریس پارٹی کو خیر باد کہا تھا اور میں نے غلام نبی آزاد کی پارٹی کے ساتھ اپنا رشتہ جھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ لیکن وہاں پر مجھے اس پارٹی میں بربادی کے سوا کچھ نہیں دکھا ۔جس کے بعد میں نے یہ عہد کیا کہ مجھے اپنے گھر ہی واپس جانا چاہیے جہاں پر میں نے اپنے سیاسی ابتدائی زندگی کی شروعات کی تھی۔

غلام نبی آزاد ایک مشہور و معروف شخصیت کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی لیڈر بھی ہیں لیکن جس طرح آزاد نے اپنے آپ کو ہر جگہ مٹی میں ملادیا اور ٹاپ سے زیرو تک پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں آزاد کوئی بھی اسمبلی یا پنچایت سیٹ حاصل نہیں کریں گے۔ ڈار نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہر جگہ میں کامیاب رہوں گا اور کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کی پوری طرح سے کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:IG CRPF On Amarnath Yatra امرناتھ یاترا کی حفاظت کیلئے جوانوں کا شکریہ، آئی جی سی آر پی ایف

اس دوران ڈار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ صدر فیاض احمد میر، ترجمان ایڈوکیٹ شیخ عامر کے علاوہ دیگر اہم کارکنان موجودہ تھے۔ شیخ عامر نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے یہاں پر ہر سسٹم کو کچل دیا ہی نہیں بلکہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ کھلواڑ بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.