جموں کشمیر کے اننت ناگ کے سیر حمدان علاقے میں محکمہ ہینڈی کرافٹ اور ہینڈ لوم کی جانب سے دستکاروں کے لئے ایک روزہ کمپ کا انعقاد کیا ۔
اس موقع پر محکمہ ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلوم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے دستکاروں کو منعقدہ کیمپ سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور مرکزی جکومت کی جانب سے دستکاری شعبے میں چلائے جارہے اسکیم کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ہینڈکرافٹس کے ٹریننگ پروگراموں میں حصہ لینے کی اپیل کی اور کہا کہ دستکاری سیکھنے کے بعد لوگ کوآپریٹیو سوسائٹی تشکیل دے سکتے ہیں اور حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔