کپوارا: جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کمشنر سکریٹری محکمہ جنگلات سنجیو ورما نے گزشتہ روز چیف کنزرویٹر عرفان رسول وانی کے ہمراہ بدرکلی ایکو پارک اور نگرواری کپوارہ کا دورہ کیا۔ Commissioner Secretary Forest Department Officer Sanjivarma visited Kupwara
اس دوران محکمہ جنگلات کے افسر سنجیو ورما نے بدرکلی میں تعمیر شدہ پارک کا جائزہ لیا، اور پارک میں لگائے گئے سائن بورڈس سے متعلق جانکاری حاصل کی اس کے علاوہ چیف کنزرویٹر عرفان رسول وانی کو ہدایت دی کہ وہ بدرکلی اور دیگر جنگلات کو مزید بہتر بنانے کے غرض سے کام شروع کیا جائے جس سے یہاں کے عوام کو فائدہ حاصل ہوسکے۔ کمشنر سکریٹری نے بدرکلی پارک میں چنار کا درخت بھی لگایا۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف کنزرویٹر عرفان رسول وانی۔ ڈی ایف او لنگیٹ عبدالحمید ملہ، اے ڈی سی ہندوارہ نذیر احمد، ایس ڈی پی او فارض حسین۔ رینج آفیسر راجوار۔ ڈی ڈی پروٹکشن حمائیو کے علاوہ دیگر افسران و اہلکاران موجود تھے۔