ETV Bharat / state

Amarnath Yatra صوبائی کمشنر کشمیر نے اَمرناتھ پوتر گپھا کا کیا دورہ کیا - صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری

صوبائی کمشنر کشمیر نے شری اَمرناتھ جی کے پوتر گپھا کا کیا دورہ کیا، اَفسروں کو یاتریوں کیلئے ضروری خدمات فراہم کرنے دی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ وقت سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرلی جائے گی۔

صوبائی کمشنر کشمیر نے اَمرناتھ جی کے پوتر گپھا کا کیا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 11:32 AM IST

پونچھ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے آج پوتر گپھا کا دورہ کیا تاکہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے محکموں اور ایجنسیوں سے کئے گئے تمام ضروری انتظامات کا جائزہ لیاجا سکے۔ دورے کے دوران صوبائی کمشنر نے متعلقہ محکموں کی طرف سے لگائے گئے صحت،صفائی،بیت الخلاء،بجلی ، پینے کے پانی ، لنگر اور خیموں سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔

اِس موقع پر اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنی ماہر ٹیمیں تعینات کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران یاتریوں کو مناسب طریقے سے سہولیات فراہم کی جائیں۔ اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ یاترا کے آغاز سے پہلے تمام خدمات کو اَچھی طرح سے فعال بنایا جائے۔

صوبائی کمشنر کشمیر موصوف نے متعلقہ محکموں کے اَفسران کو مخاطب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کے کسی بھی ایمرجنسی مسائل سے نمٹنے کے لئے تمام طبی اِمداد کو دستیاب رکھیں۔ اِسی طرح اُنہوں نے متعلقہ اِداروں کو بجلی کی باقاعدہ فراہمی کی ہدایت دی جس سے دیگر خدمات کی فراہمی کو مزید یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Apni Party Protest سرینگر میں ایل جی انتظامیہ کے خلاف اپنی پارٹی کا احتجاج

اُنہوں نے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لئے سالڈ ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے پر بھی زور دیا ۔ اِس موقعہ پر شری اَمرناتھ شرائین بورڈ ، فلڈ و آبپاشی ، کے پی ڈی سی ایل ، صفائی ، پولیس ، صحت اَفسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.