سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع زرعی یونیورسٹی(SKUAST) میں منعقدہ کانفرنس میں ہمالیہ پہاڑیوں پر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات (Impact of Climate change on Himalayan Range) کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں ملک و بیرونی یونیورسٹیز کے پروفیسرز و محقق اپنے تاثرات اور تحقیق پیش کریں گے۔
کانفرنس کے کنوینر پروفیسر فاروق اے لون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محققین و ماہرین کلایئمیٹ جینچ کے موضوع پر اپنی تحقیق پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح کی کانفرنس ہے جس میں ملک و بیرونی ممالک کے یونیورسٹیز سے ماہرین آئے ہوئے ہیں جو اس موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ماہرین کی تحقیق و تجاویز کو سرکار کے سامنے پیش کیا جائے گا جو اس کلایئمیٹ جینچ کے اثرات کو قابو کرنے کے لئے حکممت عملی و پالیسی مرتب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Dr Jatinder Singh ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن کے نام منسوب
افریقہ یونیورسٹی کے پروفیسر اے مشنجی نے بتایا کہ کلایئمیٹ جینچ نے پورے دنیا میں اپنے منفی اثرات دکھائے ہیں جس سے زراعت و ماحولیات پر برا اثر بڑ رہا ہے اور لوگوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح افریقہ کلایئمیٹ جینچ سے منفی طور متاثر ہورہا ہے، اسی طرح ہمالیہ بھی اس کی زد میں آرہا ہے اور اگر حکومتیں حکمت عملی مرتب کرنے اور اس پر عمل کرنے میں کوتاہی کریں گی تو پوری دنیا میں اس کے منفی اثرات برھتے جائیں گے۔