ETV Bharat / state

ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بیداری مہم

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں آج اسکولی بچوں کی جانب سے ماحول کو پاک و صاف رکھنے کے لیے بیداری مہم کے تحت ڈاڈسرہ سمیت کئی دیہاتوں میں ایک ریلی نکالی گئی۔

ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بیداری مہم
author img

By

Published : Jul 10, 2019, 11:23 PM IST

ضلع انتظامیہ اور چند اسکولوں کے اشتراک سے شروع کی گئی اس مہم میں متعدد ملازمین اور سینکڑوں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر ماحول کو بچانے کے لیے نعرے تحریر تھے۔ بچوں نے اس دوران کئی سڑکوں اور گلی کوچوں میں صفائی کی۔

ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بیداری مہم
علاقے کے کئی دیہات سے ہوکر گزرنے کے بعد یہ ریلی آخر ڈاڈسرہ میں ختم ہوئی۔ بچوں کے اس قدم کی کافی سراہنا ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ کئی برسوں سے ماحولیاتی آلودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ ہر سمت کوڑے کچرے کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں۔ جبکہ دریاؤں، ندیوں کے کنارے بھی کوڑا دان میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ ایسے میں ماحولیات کے تئیں بیداری بے حد اہم ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.