ترال: چیف انجینئر آر اینڈ بی رفیق احمد نے ایگزیکٹیو انجینئر نثار احمد کے ہمراہ ترال کا دورہ کیا اور مختلف پروجیکٹس کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے دیور میں بن رہے پل پر ہو رہے کام کا جائزه لینے کے علاوہ لرگام سب سینٹر کی سائٹ اور ایم سی ترال کا جائزه لیا اور آفیسرز پر زور دیا کہ عوامی اہمیت کے حامل پروجیکٹس کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ عوام کو راحت ملے۔ Chief Er R n B Visited Tral to Review Project Work
یہ بھی پڑھیں:
- Shafi Muhammad Shah ترال۔ایم سی کونسلر محمد شفیع شاہ کا انتقال
- Mohmmad Shafi Passed Away ترال کے معروف سماجی کارکن و ماہر تعلیم محمد شفیع کا انتقال
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی نثار احمد لالہ نے بتایا کہ ترال میں مختلف پروجیکٹس پر محکمہ کا کام اس وقت جاری ہے اور اٹھارہ مزید پروجیکٹس پر کام چل رہا ہے جب کہ مزید پروجیکٹس کے لیے ٹینڈر طلب کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر اے ای ای فاروق احمد اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔