ETV Bharat / state

Reaction On Smart Meters 'اسمارٹ میٹرز سے صارفین کو کوئی نقصان نہیں'

جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (جے پی ڈی سی ایل) نے بجلی فراہم کرنے والے کی طرف سے اوور چارجنگ کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہاکہ اسمارٹ میٹرز سے عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس منصوبے کو مکمل کرنے میں لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

اسمارٹ میٹرز سے صارفین کو کوئی نقصان نہیں

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 6:32 PM IST

اسمارٹ میٹرز سے صارفین کو کوئی نقصان نہیں

جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں اسمارٹ میٹرز کو لے کر ہنگامہ آرائی اور لوگوں کے احتجاج کے درمیان
چیف انجینئر (ڈسٹری بیوشن) جے پی ڈی سی ایل سندیپ سیٹھ نے عام لوگوں کے تمام خدشات کو درکنار کرتے ہوئے کہاکہ اسمارٹ میٹر سے کسی کو کوئی نقصان ہونے والا نہیں ہے۔

چیف انجینئر (ڈسٹری بیوشن) جے پی ڈی سی ایل سندیپ سیٹھ نے مزید کہا کہ لوگوں کو سمارٹ میٹرز کی تنصیب پر بہت سے شکوک و شبہات اور تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سمارٹ میٹر عوام کے فائدے کے لیے ہیں اور یہ انتہائی درست ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے خلاف جموں کے مختلف علاقوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر مقامی لوگوں کی طرف سے مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔ کانگریس، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی)، نیشنل پینتھرس پارٹی (این پی پی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) سمیت تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران احتجاج کرنے والے لوگوں کی حمایت کی اور شہر میں کئی احتجاجی مظاہروں کا اہتمام بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Eviction Notice in Yarkand Sarai: یارقند سرائے میں رہنے والوں سے عمارت خالی کرنے کا نوٹس

اسمارٹ میٹر کے ساتھ ڈیجیٹل میٹروں کی تبدیلی کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹرنگ پروگرام انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کے ایک حصے کے طور پر مرکزی حکومت کی تقسیم کاری کے شعبے کی نئی اسکیم کا ایک جزو ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.