ETV Bharat / state

Road In Dilapidated Condition پتنی ٹاپ کی رابط سڑک خستہ حالی کا شکار - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

جموں کی واجد عالمی سیاحتی مقام پتنی ٹاپ کی رابط سڑک خستہ حالی کا شکار ہے جس سے ہزاروں سیاحوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی باشندوں نے اس کے لئے انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

پتنی ٹاپ کی رابط سڑک خستہ حالی کا شکار
پتنی ٹاپ کی رابط سڑک خستہ حالی کا شکار
author img

By

Published : Aug 19, 2023, 2:47 PM IST

پتنی ٹاپ کی رابط سڑک خستہ حالی کا شکار

رام بن:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں کی واجد عالمی سیاحتی مقام پتنی ٹاپ کی رابط سڑک خستہ حالی کا شکار ہے ۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو زبردست دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رابط سڑک ناشری سے پتنی ٹاپ کو جانے والی قدیم شاہراہ نہایت ہی خستہ حالی ہونے کے سبب آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر ہوتی ہے۔ملک کی دوسری ریاستوں سے سیاحتی مقام پتنی آنے والے سیاحوں کیلئے ایک ناگوار تجربہ بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ چنینی ناشری ٹنل کے بننے کے بعد صرف ٹینکر و سیاحوں کیلئے استعمال میں لایا جارہا ہے لیکن سڑک کا ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے سے سڑک کئی جگہ کھسک رہی ہے وہیں سڑک پر بڑے بڑے کھڈے ہونے سے گاڑیوں کو چلنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کی جلد تجدید و مرمت کی جائے تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔میڈیا نے سڑک کی خستہ حالی اور عوام کی اپیل کو ضلع انتظامیہ تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:Water Scarcity In Baramulla بارہمولہ میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی خواتین کا احتجاج

اس پر ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت السلام نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ محکمے کی جانب اس سڑک کی تجدید و مرمت کو لیکر جلد کام شروع کیا جائے گا۔سڑک کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد لوگوں کی پریشانی دور ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.