جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں مرکزی حکومت کے آٹھ برس مکمل ہونے پر بی جے پی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سابق وزیر اور بی جے پی کے جنرل سیکرٹری سنیل شرما نے مہمان خصوصی کی حیثیت شرکت کی۔ اس موقع پر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر، بی ڈی سی چیرمین اونتی پورہ عبدل احد، اور نائب صدر پلوامہ محمد شفیع وانی کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی Ceremony held at Awantipora on completion of eight years of Central Government
اس موقع پر بی جے پی کے رہنماؤں نے بی جے پی کی حصولیابیوں کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران بی جے پی حکومت نے ملک کے عوام کے لیے کئ اقدامات اٹھائے ہیں جس کی وجہ سے آج ہم اس مقام پر کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں:
وہیں میڈیا سے بات کرتے بی جے پی کے رہنما سنیل شرما نے بتایا کہ کشمیر میں سیاستداں سڑک بجلی پانی کے نام پر ووٹ لیتے ہیں لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ پاکستان اور افغانستان کی باتیں کرنے لگتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا نپر شرما کے بیانات کے بعد ملک میں کچھ لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی اجازت فراہم نہیں کی جائے گی کیونکہ ہماری پارٹی ایک ڈسپلن کے تحت کام کرتی ہے اور پارٹی نے نوپور شرما کے خلاف جو مناسب کارروائی تھا وہ کیا۔