بھارتی افواج بھی اس کا معقول جواب دے رہی ہیں۔ تاہم ابھی تک فائرنگ سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
فوج کے مطابق پاکستانی افواج نے مینڈھر کے کرشنا گھاٹی اور منکوٹ سیکٹر میں گولہ باری شروع کی۔ اس دوران پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور رہائشی علاقوں میں بھی گولے داغے۔
آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں زوردار گولہ باری جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔