ETV Bharat / state

ویری ناگ میں محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین کا احتجاج

ویری ناگ میں محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین نے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا ہے۔

ویری ناگ میں محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین کا احتجاج
ویری ناگ میں محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 5:55 PM IST

احتجاجی ملازمین نے بتایا کہ وہ ایک طویل عرصہ سے محکمہ میں مستقل ملازمین کے شانہ بشانہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں لیکن اب وہ لوگ گذشتہ 6 مہینے سے مشاہرے سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات درپیش ہونے کے علاوہ ان کے بچے فاقہ کشی کاشکار ہو رہے ہیں۔

ویری ناگ میں محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین کا احتجاج

اُنہوں نے کہا کہ وہ حال ہی میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اننت ناگ سے مشاہرے کی ادائیگی کو لے کر ملاقات کر چکے ہیں جس میں موصوف نے ان کے مشاہرے کو واگذار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تاہم رینج آفیسر ویری ناگ حاضری روانہ کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث ان کی تنخواہیں گذشتہ 6 مہینے سے رکی پڑی ہیں اور وہ لوگ مجبوراً احتجاج پر اُتر آئے ہیں۔

احتجاجی ملازمین رینج آفیسر کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔

محمد یوسف نامی عارضی ملازم نے بتایا کہ قلیل مشاہرے پر ڈیوٹی انجام دینے کے باوجود بھی حکام ان کی اجرتیں واگذار کرنے میں غیر سنجیدہ نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے ایل جی انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ رینج آفیسر امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ دراصل محکمہ نے ایک سرکولر جاری کیا ہے جس کے مطابق سال 2014 تک تعینات ہوئے سبھی عارضی ملازمین کو مشاہرہ واگذار کیا جائے گا، لہذا ان ملازمین کی اسکرینگ کا عمل جاری ہے اور اسکرینگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی مستحق ملازمین کے حق میں مشاہرہ واگذار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.