جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے دو مختلف علاقوں اور ضلع اننت ناگ کے وانی ہمہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے ستورہ ترال اور لالگام اونتی پورہ علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
وہیں کولگام کے سڈورہ قاضی گنڈ میں سکیورٹی فورسز نے میر محلہ نامی گاؤں کو معاصرہ میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی ہے۔فوج کے 19 آر آر، سی آر پی اور ایس او جی نے میر محلہ سڈورہ کومعاصرہ میں لے کر تلاشی مہم شروع کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم کا سلسلہ جاری تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے جنوبی کشمیر کے مختلف دیہات میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے سرچ آپریشن عمل میں لائے گیے ہیں۔