سیکیورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے مین ٹاون ترال میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد محاصرے کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوج کی 42آرآر، 180بٹالین سی آر پی ایف اور ایس او جی ترال نے ٹاون کے پایین علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا ہے جہاں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپبے ہونے کی اطلاع ہیں۔
تمام داخلی اور خارجی راستوں پر فورسز کے سخت پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور تلاشیوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کل شام ٹاون سے تین کلومیٹر دور نودل کے مقام پر سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ داغا گیا تھا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔