ETV Bharat / state

ترال میں سرچ آپریشن - سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی

ذرائع کے مطابق علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔

ترال میں سرچ آپریشن
ترال میں سرچ آپریشن
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 7:46 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں آج الصبح سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی شروع کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد مین ٹاون سے بارہ کلومیٹر دور ڈار گنائی گنڈ نامی گاؤں کو فوج کی 42آرآر، سی آر پی ایف کی 185بٹالین اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں

ترال میں پی ڈی پی کارکن کے گھر پر گرینیڈ حملہ

ذرائع کے مطابق علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام ترال علاقے میں پی ڈی پی کے ایک پنچ کے گھر پر نامعلوم افراد نے گرینیڈ حملہ کیا تھا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.