ETV Bharat / state

بڈگام میں سرچ آپریشن، اسلحہ و گولہ بارود ضبط - Central Kashmir'

سیکیورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کی بنیاد پر انہوں نے یہ کارروائی شروع کی۔

بڈگام میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی
بڈگام میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 11:02 AM IST

Updated : Sep 28, 2020, 12:24 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں صبح سویرے چاڈورہ کے قاضی پورہ اور یاری کلان گاؤں میں سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے.

تلاشی کاروائی کے دوران دو افرد کے قبضے سے یو بی جی ایل 5 راؤنڈ، اے کے 47، 150 راؤنڈ گولیاں برآمد کی گئی ہے۔

مذکورہ افراد کی شناخت 50 برس کے غلام حیدر بھٹ ولد نبی بھٹ جو کہ پی ایچ دی محمکہ کا ملازم ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت 20 برس کے سہیل احمد بھٹ ولد غلام احمد بھٹ جو کہ پیشے سے آٹو ڈرائیور ہے، کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جارہا ہے دونوں افراد قاضی گنڈ چاڈورہ سے تعلق رکھنے والے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کی بنا پر انہوں نے کارروائی عمل میں لائی۔
اس مہم میں 50 آر آر، ایس او جی ، 181-BN سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم کاروائی کر رہی ہے۔ لوگوں نے فون پر بتایا کہ یہاں پر فوج کی ایک بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ جس سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

وہیں گھر گھر تلاشی کی جا رہی ہے اور مذکرہ گاؤں کے سارے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیے گیے۔

Last Updated : Sep 28, 2020, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.