ETV Bharat / state

برہان وانی کی چوتھی برسی آج - سید علی گیلانی نے 8 جولائی کو ہڑتال کی کال

عسکریت پسند برہان وانی کی برسی کے موقع پر حریت رہنما سید علی گیلانی نے 8 جولائی کو ہڑتال کی کال دی لیکن کشمیر پولیس نے اس خط کو فرضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گیلانی نے جاری نہیں کیا بلکہ یہ پاکستان سے جاری ہوا ہے۔

برہان وانی کی چوتھی برسی آج
برہان وانی کی چوتھی برسی آج
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 7:25 AM IST

عسکری کمانڈر برہان مظفر وانی کی چوتھی برسی کے موقع پر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال والے بیان کو شائع کرنے والوں پر جموں و کشمیر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو سینیئر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہڑتال کی کال کے متعلق بیان کو سرکولیٹ کرنے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے صارفین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہڑتال کی کال سرکولیٹ کرنے والوں پر مقدمہ درج

قابل ذکر ہے کہ 8 جولائی 2016کو مشہور عسکری کمانڈر برہان وانی کو جنوبی کشمیر میں ان کے ساتھیوں سمیت ایک تصادم کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔

برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں حالات بے حد کشیدہ ہوگئے تھے اور عوامی احتجاج کے دوران ایک سو سے زائد عام شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔

عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے برہان وانی کی ہلاکت کو حکومت نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا تھا لیکن اس کے بعد سے اب تک وادی میں حالات کشیدہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.