بڈگام:۔ جموں کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ تھانے کی پولیس نے پانچ مہینہ قبل ہوئی چوری کی واردات کو انجام دینے والے دو چوروں کو گرفتار کرکے مسروقہ املال برآمد کرلیا۔Budgam Police Arrested Two Thieves And Recovered Stolen Property From There Possession
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ملک باغ کرالپورہ میں پیش آیا تھا جہاں پر کچھ چوروں نے بھٹ فیبریکیشن اور رائس پف نام کی دو فیکٹریوں کے احاطے میں داخل ہوئے اور مشینری کے سامان چوری کر کے قرار ہو گئے۔
پولیس پورے معاملے کی تفتش شروع کی۔پولیس کی ٹیم نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی واردات سے متعلق سراغ حاصل کیا۔اس کے بعد اس معاملے میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ۔اس سے پوچھ کے دوران مزید معلومات حاصل ہے اس بنیاد مزید ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:Budgam Illegal Excavation غیرقانونی طور پر کھدائی کے الزام میں چار افراد گرفتار
پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت بلال احمد ڈار (بلال کھر) ولد عبدالاحد ڈار ساکن بلال کالونی قمر واری (A/P شالٹینگ) سرینگر اور امتیاز احمد کھانڈی ولد غلام محمد کھانڈی ساکن بلال کالونی قمرواری کے طور پر ہوئی ہے
پولیس نے مزید بتایا کہ ان کے پاس سے ایک گیس سلینڈر،اسٹیبلائزر،کٹر اور ویلڈنف الیکٹرک راڈز اور کچھ تانبے کے تار برآمد کئے گئے ہیں۔پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہےBudgam Police Arrested Two Thieves And Recovered Stolen Property From There Possession