بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈاڈھ اومپورہ علاقے میں پولیس نے جوا کے اڈوں کے خلاف چھاپہ ماری مہم چلائی۔ خصوصی چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے پانچ جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران پولیس نے داؤ پر لگی رقم اور پلے کارڈز وغیر ضبط کرلیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق چاڈورہ پولیس اسٹیشن کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ چاڈورہ کے علاقے ڈاڈھ اومپورہ میں جواریوں کا ایک بڑا گروہ موجود ہے جو جوا کھیل رہا ہے۔ پولیس نے مخبروں کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی۔ اسی پولیس پارٹی نے ڈاڈھ اومپورہ چاڈورہ میں ایک خاص جگہ پر چھاپہ مار مہم چلائی۔ اس دوران موقعے پر ہی پانچ جواریوں کو جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ان کے قبضے سے 11510 کی داؤ پر لگی رقم اور پلے کارڈز برآمد کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Drug Peddler Arrested in Uri: اوڑی میں منشیات اور نقدی سمیت منشیات فروش گرفتار
پولیس نے کہا کہ چھاپہ ماری مہم کے دوران گرفتار ہونے والے جواریوں کی شناخت (1) بلال احمد گنائی ولد محمد اسماعیل گنائی، (02) طارق احمدچوپان ولد عبدالرحیم چوپان، (3) شوکت احمد راتھر ولد علی محمد راتھر تمام ساکن ڈاڈھ اومپورہ چاڈورہ۔ (4) توصیف احمد بٹ ولد عبدالحمید راتھر ساکن پنزن، چاڈورہ اور (5) ریاض احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن دلی پورہ ناگام چاڈورہ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ایک کیس ایف آئی آر زنمبر 26/2023 جو کہ جوا ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے مزید کہاکہ علاقے میں چھاپہ ماری مہم جاری رہے گی۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔