ETV Bharat / state

BTV 5 Programme ترال میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے حوالے سے تقریبات منعقد - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ

بیک ٹو ولیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام بڑے جوش و خروش اور پی آر آئیز اور مقامی لوگوں کی فعال شرکت کے ساتھ شروع ہوا۔مقامی باشندوں نے بیک ٹو ویلج پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا،

ترال میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے حوالے سے تقریبات منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 8:25 PM IST

ترال میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے حوالے سے تقریبات منعقد

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں بیک ٹو ویلج پروگرام کے دوران وزیٹنگ افسران، معاون عملے اور سرکاری اَفسران کے ساتھ مقامی لوگوں کی بات سننے اور ان کی خواہشات کے مطابق گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (جی پی ڈی پی) تیار کرنے اور منظوری دینے کے لئے دو دن اور ایک رات قیام کے لئے اَپنی منزلوں پر پہنچے۔

اس سلسلے میں بیک ٹو ولیج پروگراموں کے حوالے سے آج ترال کے امیر آباد ،ڈاڈسرہ اور دیگر کئ مقامات پر پروگرام منعقد ہوے جہاں عوامی وفود نے اپنے اپنے مسائل کے حوالے سے حکام کو آگاہ کیا جبکہ دہی ترقی کے مالی سال 2024 کا پروگرام بھی مرتب کیا گیا۔

امیر آباد میں منعقدہ پروگرام کی صدارت اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے کی اور، از، خود لوگوں کے مسائل کو سنا اور ان پر ہمدردانہ غوروخوض کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈاڈسرہ میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اور امید ظاہر کی کہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:Seminar Held In Tral ترال میں اخلاص ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بیداری ورکشاپ منعقد

میڈیاسے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری برائے جنگلات و ماحولیات سھیل احمد نے عوام پر زور دیا کہ لوگوں کو اپنے مسائل کے بروقت ازالے کے لیے ان پروگراموں میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ ان کو گھر کی دہلیز پر لازمی سہولیات دستیاب ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.