خراب موسمی صورتحال کے باوجود، یہ سکیورٹی اہلکار بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت اور پڑوسی ملک سے ہونے والے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ، "ہم جوش و خروش سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ہم 24 گھنٹوں کے لئے علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ ہم ہر ایک مومنٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان کی طرف سے آنے والے ڈرون کو گرانے کے لئے بھی تیار ہیں۔"
جموں میں بین الاقوامی سرحدوں پر تعینات بی ایس ایف کے ایک اور اہلکار نے بتایا ، 'ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور ملک کے لئے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔'